بالی ووڈ کے تینوں خانز نے سعودی عرب میں دھوم مچادی

0

سعودی دارالحکومت ریاض میں جوئے فورم کے اسٹیج پر اُس وقت فلمی دیوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا جب بالی ووڈ کے تینوں بادشاہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔

یہ وہ منظر ہے جس کے لیے مداح برسوں آس لگائے ہوتے ہیں اور شاز و نادر ہی ایسا ہوپاتا ہے جب تینوں خانز ایک ساتھ کسی اسٹیج پر نظر آئے ہوں اور جب ایسا ہو تو مداحوں کا دیوانہ پن دیکھنے لائق ہوتا ہے۔

ریاض کے ایک ایسے ہی اسٹیج پر جب مداحوں کے پُرزور اصرار پر عامر خان نے اپنی فلم کا مقبول گانا گنگنایا تو مداح خوشی سے جھوم اُٹھے۔

اسٹیج پر عامر خان کے عقب میں شاہ رخ اور سلمان خان نے بیک اپ بوائز کا کردار خوب نبھایا۔ دونوں نہ صرف تالیوں سے عامر کا ساتھ دے رہے تھے بلکہ ساتھی اداکار کو خوب داد سے بھی نواز رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.